پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔
پیر کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو انڈیکس کو 84 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے اوپر لے گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 83 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے ڈالر 12 پیسے مزید سستا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
0 0 1 minute read