پاکستانتازہ ترینکاروبار

حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ،وجہ بارے جان کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے

اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان نے کمرشل بینک سے 11 فیصد شرح سود پر مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کو مہنگا قرضہ لینے سے منع کیا جس پر وزارت خزانہ نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سے مہنگا کمرشل قرض نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانسنگ گیپ کو پر کرنے کے لیے کمرشل بینک کے ساتھ 11 فیصد شرح سود پر 600 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ کیا گیا تھا تاہم اب قرض کی رقم دستیاب نہیں ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق فنانسنگ گیپ کی صورت میں دیگر ذرائع سے کم شرح سود پر قرضے حاصل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ کمرشل بینک کے ساتھ قرض کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست پر حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button