اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے غیر ملکی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک سے 9 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر وصول کیے گئے جس پر 5 سال میں 8 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالر سود ادا کیے گئے۔ موصول ہونے والی رقم کی تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 13 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالر شرح سود ادا کی گئی۔اسی طرح چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کا سود 348.47 ملین ڈالرز، جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 ملین ڈالر دیے جس پر 370 ہزار ڈالر سود ادا کیا گیا جب کہ فرانس نے 231.7 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔ جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے گئے۔
0 0 1 minute read