انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سنبل اقبال کا خواب پورا، عمرے کی سعادت حاصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔سمبل اقبال نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد الحرام میں لی گئی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کیا ہے، میں اس پر اللہ کی شکر گزار ہوں، اللہ ہم سب کو بار بار اپنے گھر آنے کا موقع دے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میں کافی عرصے سے عمرہ کی تیاری کر رہی تھی اور اب بالآخر اللہ نے میری تمام دعائیں قبول کر لی ہیں۔اس پوسٹ پر سنبل اقبال کو عمرہ کی سعادت نصیب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button