اہم خبر

آئینی ترامیم میں مولانا فضل الرحمان کا کردار کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا، عمران خان کےحیران کن انکشاف نے سارا کچا چھٹا کھول

راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم کی حمایت کے معاملے میں کیا کردار ادا کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترامیم کے معاملے میں شامل ہوں گے؟ لیکن آپ مولانا فضل الرحمان کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی کے بانی نے اپنے چہرے پر خاص تاثر دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کا کردار ادا کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر دکھا رہا ہے۔ ذرا وضاحت فرمائیں؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قوتیں جو ملک میں جمہوریت قائم کرنا چاہتی ہیں انہیں متحد ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button