بھارت میں بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کے کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوا سے تعلق رکھنے والے ہندو جنا جاگرتی سمیتی نامی دائیں بازو کے گروپ نے میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گروپ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ نہیں ہونے چاہئیں۔گروپ نے مظالم بند ہونے تک میچز نہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور بھارتی بورڈ کو جلد سے جلد میچز منسوخ کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔
0 0 Less than a minute