گردونواح

مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہارون الرشید

راولپنڈی:الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان کا ایک ایک کارکن الخدمت کا رضاکار بن کر عوام سے فلسطین فنڈ اکھٹا کر رہا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے فلسطین فنڈ میں چھ کروڑ روپے امداد کی مد میں مزید جمع ہوئے ہیں ابھی (تک الخدمت راولپنڈی کی طرف سے 20 کروڑ کی رقم بھیجی جا چکی ہے ) آج فلسطین فنڈ کی جمع شدہ رقم راولپنڈی کی عوام کی جانب سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے پیش کر رہے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے الخدمت فاونڈیشن راولپنڈی کی قیادت اور انکی ٹیم کو بھر خراج تحسن پیش کیا ۔اس موقع پر جاوید اختر جنرل سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی رانا ضیا اللہ فنانس سیکرٹری اور وسیم مجتبی بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button