کشمیر

ووکنگ،سرے کے مئیر محمد الیاس راجہ کی سالانہ چئیریٹی ڈنر کی پروقار تقریب

ووکنگ(غزنوی رپورٹ)برطانیہ کی کاونٹی سرے کے میئر محمد الیاس راجہ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کی پروقار تقریب میں ممبر پارلیمنٹ ، ھاہی شیرف ، موجودہ اور سابق سرے میئرز ، کونسلرز ، بزنس کمیونٹی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مخیر خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت فرما کر ” ووکنگ کمیونٹی ھاسپٹل ” کے لیے فنڈ ریزنگ میں دل کھول کر معاونت کی ۔

اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران میئر محمد الیاس راجہ نے اہلیان ووکنگ کے سال بھر اپنی چیرٹی کے حوالے سے مالی ، اخلاقی اور سماجی تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ووکنگ روٹری کلب جنہوں نے پینتیس ھزار پاونڈ سے زائد کا عطیہ دیا خصوصی طور پر ذکر اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہاسپٹل کی تعمیر اور توسیح کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے ۔ اس دوران تقریب پر تکلف عشائیے کے بعد حاضرین کی تفریح طبع کے لیے کونسل نے ساز و نغمے کا بھی معقول اہتمام کر رکھا تھا جس سے تقریب میں موجود خواتین و حضرات کی بڑی تعداد تا دیر محظوظ ہوتی ۔رہی اور اس طرح کار خیر کے لیے منعقدہ یہ محفل خوشگوار ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچی

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button