اہم خبرپاکستانتازہ ترینکاروبار

شہری حیریت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہوجائیں ،بجلی مزید مہنگی ہونیکا امکان ، صارفین پر 34 ارب کا بوجھ پڑے گا

بجلی مزید مہنگی ہونیکا امکان ، صارفین پر 34 ارب کا بوجھ پڑے گا

ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔سی پی پی اے نے اپریل میں ایف سی اے کے تحت درخواست دائر کی، نیپرا کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں ہوئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد، مقامی گیس سے 11.28 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.97 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ اور 23.64 فیصد بجلی جوہری ایندھن سے پیدا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button