تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا،خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیںگے

ایک اور تاریخی دن، پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا،خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیںگے

پاکستان کے لیے ایک اور تاریخی دن، آج پاکستان اپنا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ Paksat MM1 خلا میں بھیجے گا۔سپارکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔سپارکو کے مطابق ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو چین کی مدد سے خلا میں بھیجا جائے گا۔دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا، یہ پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ ہے جو جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا، سیٹلائٹ کو زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہنچنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ ای کامرس، ای گورننس اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button