پاکستانموسم

گرمی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

گرمی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

گرمی کی لہر کے باعث شدید گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ہے جب کہ جنوبی علاقے شدید گرم ہیں، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے جب کہ ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔. ماہرین نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور شہر کی فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 165، فیز 8-DHA 159، سید مرات علی روڈ 172، شاہراہِ اعظم 159 جبکہ یو ایس کونسل ایئر کوالٹی انڈیکس 159 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button