اہم خبرتازہ ترینکاروبار

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 4 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی اور معاشی استحکام آیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایات دی تھیں۔اگلے پندرہ دنوں تک پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کی کمی کی جائے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج رات کرے گی، قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button