اہم خبرپاکستانتازہ ترین

ہمیں ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

ہمیں ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے، ماضی میں رہے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔دورہ چین کے دوران چائنہ پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شاندار بزنس کانفرنس کے انعقاد پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چینی شہر شینزن نے مختصر عرصے میں ترقی کی منازل طے کی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کی ترقی ہمارے لیے مثال ہے، پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کریں، پاکستان کرپشن پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کرکے جدید طریقہ اپنایا، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی کی ضمانت ہے، دہشت گردی کے واقعے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت افسوسناک لمحہ ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ معاشی اصلاحات پر ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button