پاکستانتازہ ترین

شاندار عید ملن پارٹی اور زبردست محفل مشاعرہ خبر پڑھ کر، آپ داد دینے پر مجبور ہوجائیںگے

شاندار عید ملن پارٹی اور زبردست محفل مشاعرہ خبر پڑھ کر، آپ داد دینے پر مجبور ہوجائیںگے

خوش آمدید اور عید مبارک ۔ تحریر : کونسلر محمد الیاس راجہ ایڈووکیٹووکنگ ، سرے ( انگلینڈ )
عید ملن پارٹی اور محفل مشاعرہ ۔( ووکنگ ،سرے ): انتہاہی معزز و محترم خواتین و حضرات مجھے آپ سب ادب نواز اور صاحب ذوق لوگوں کو آمدہ اجتماعی پروگرام جو مختلف اصلاحی ، فلاحی اور سماجی تنظیموں جن میں آسوسی ایشن آف کشمیر اولڈ سٹوڈنٹس ( آکاس انٹرنیشنل ) بزم سخن لندن ، محفل فکر و فن اور ہمنوا یو کے کہ اشتراک عمل سے برطانیہ کے تاریخی شہر ووکنگ کے پیس گارڈن جہاں جنگ عظیم اول کے دوران دارالبقاء کو سدھارے جانے والے مسلمان فوجیوں کی تدفین کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور جس میں جنگ عظیم دوم کے مسلمان فوجیوں کی بھی تدفین ہوتی رہی اور آزاں بعد تمام قبور کو بروک وڈ سیمیٹری منتقل کیے جانے کے بعد Basingstoke Canal کے کنارے اس خوبصورت مقام کو جو برٹش ھیریٹیج کی لسٹڈ بلڈنگ میں شامل ہے کو  Peace Garden کا رتبہ دے کر عوام الناس کی تفریحی طبح اور مرحومین کو خراج تحسین پیش کیے جانے کے لیے کھول دیا گیا جہاں آئے روز تاریخی مقامات اور بالخصوص اسلامی ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے اور جسے مزید تقویت بخشے جانے کے لیے صاحب علم و فراست لوگوں کا خیال ہے کہ ہر سال ذی الحج کے آخری اتوار بعد نماز ظہر دو بجے سے لیکر چھ بجے تک ون ڈش عید ملن پارٹی کا اہتمام ہونا چاہیے جس کا باقاعدہ آغاز مورخہ تیس جون بروز اتوار بوقت دو بجے دن ہورہا ہے جس کی اطلاع دیتے ہوے مجھے خوشی ہو رہی ہے اس تقریب میں شمولیت کے خواہشمند خواتین و حضرات اپنی اپنی پسند کی خورد و نوش کی اشیاء کو کامن دسترخوان کی زینت بنا کر عید ملن کی رونقوں اور لذتوں میں آضافہ فرماہیں ۔ عمر رسیدہ لوگوں کے بیٹھنے یا بٹھائے جانے کا معقول انتظام  ہے جبکہ بقیہ لوگ فولڈنگ چیہرز یا میٹ اور موسمی تقاضوں کے مطابق تیاری فرما کر تشریف لائیں ۔ کچھ میڈیا کمپنیاں مختصر ڈاکومنٹری تیار کیے جانے کا بھی آرادہ رکھتی ہیں ۔ اس ابتداہی پروگرام کو بہتر اور موثر بنانے جانے کے لیے آپ کی قابل عمل تجاویز اور راہے کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا ۔ پاکستان ، آزاد کشمیر اور برے صغیر سے بغرض تعطیلات تشریف لائے ہوے خواتین و حضرات اگر پہلے مطلع فرما دیں تو انتظامیہ یقینا ان کی مہمان خصوصی کے طور پر عزت افزائی میں دلچسپی لے گی ۔ رابطے یا مزید معلومات کے لیے بزم سخن لندن کے جناب سہیل ضرار صاحب ، ہمنوا یو کے کی وومن کوآرڈینیٹر محترمہ عطیہ اسلم صاحبہ یا پھر راقم سے رابطہ فرماہیے گا ۔  اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور آمدہ عید کو امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت اور مبارک فرماہے ۔ آمین ثمہ آمین۔ کواڈینیشن کمیٹی کی جانب سے خوش آمدید اور عید مبارک ۔ تحریر : کونسلر محمد الیاس راجہ ایڈووکیٹووکنگ ، سرے ( انگلینڈ )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button