اہم خبرتازہ ترین

رواں سال کتنے پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

رواں سال کتنے پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد: رواں سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ پاکستان حج مشن 70 ہزار سرکاری عازمین کی میزبانی کرے گا۔ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریباً 90 ہزار پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ سرکاری سکیم کے تحت 214 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 284 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے۔نہوں نے کہا کہ نجی حج سکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب میں موجود ہیں، فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بتایا کہ 896,287 عازمین ہوائی راستے سے، 37,280 زمینی اور 2,399 سمندری راستے سے مملکت میں داخل ہوئے ہیں۔دوسری جانب سعودی وزارت امور حج نے حجاج کرام کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنا نسک کارڈ کھو دیتے ہیں تو ان پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن عازمین کو حج کی سعادت حاصل ہے وہ نسخ کارڈ کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ اس کے ضائع ہونے سے حج کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گزشتہ ماہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسخ حج کارڈ جاری کیا تھا، جس کا مقصد حج کے موسم کے لیے آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ حج کو آسان بنایا جا سکے اور غیر قانونی حج کے واقعات کو کم کیا جا سکے۔ کر سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button