پاکستان

بانی پاکستان انسانی آزادی کے علمبردار تھے:زرداری

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قائد اعظم کے 75 ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان انسانی آزادی کے علمبردار تھے۔
بابائے قوم کی برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ بانی پاکستان کا فلسفہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا فلسفہ ہے۔سابق صدر نے کہا کہ قائد اعظم نے غیرمسلم شہریوں کے لئے بھی محفوظ ملک بنایا، ان کے نظریہ کی بنیاد پر ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین بنایا، 8 ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان مضبوط بندھن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button