بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار اور اداکار ہمیش ریشمیا کے والد میوزک ڈائریکٹر وپن ریشمیا 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وپن ریشمیا کا انتقال گزشتہ رات ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں رات 8:30 بجے ہوا۔ سانس لینے میں دشواری اور صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے وپن رشمیا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔87 سالہ ویپن ریشمیا بالی ووڈ انڈسٹری کے تجربہ کار میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویپن ریشمیا کی آخری رسومات آج جوہو میں کی جائیں گی جہاں ان کی میت پہلے گھر لائی جائے گی اور آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
0 0 Less than a minute