پاکستانتازہ ترین

انڈونیشیا کے سفیر کی پی ڈی ایف کے وفد سے طویل بیٹھک

پاک انڈونیشیاء تجارتی تعلقات کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے، رحمت ہندیارتادونوں ممالک کے نوجوان ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تعاون کریں، بلال سیٹھی کی تجویزپاکستان میں تعینات انڈونیشیاء کے قائمقام سفیر رحمت ہندیارتا نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیاء کے مابین تجارتی تعلقات کے عالمی سطح پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عالمی فوڈ سیکیورٹی میں پاکستانی اشیائے خوردونوش کلیدی کردار ادا کریں گی۔ انڈونیشیاء کی مارکیٹ میں پاکستانی چاول، ادویات اور دیگر اشیاء کے جزب ہونے کیلئے کافی مواقع موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن (پی ڈی ایف) کے چیئرمین بلال سیٹھی کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر جے ڈبلیو ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسنین وحید، یاسرکامران خٹک اور ملک مبشر خان بھی موجود تھے۔ انڈونیشیا کے سفارتخانے کے ذمہ داروں نے وفد کو اکتوبر میں انڈونیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے بزنس ایکسپو پر بریفنگ دی اور ایکسپو میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ بلال سیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تجارت کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین نوجوانوں کے کاروباری تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔ بلال سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے نوجوان ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرکے اپنے اپنے ملک کی معیشت کو بہتر بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button