کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریم شاہ کی شادی کی خبروں کو ’شوشہ‘ اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد بلاول سے جیو نیوز نے ان سے پوچھاکہ ’کچھ دنوں سے سندھ حکومت میں ایک دلہے کی تلاش ہے آپ کو اس معاملے کا علم ہے‘۔سوال سن کر بلاول بھٹو زرداری پہلے مسکرائے لمبی آہ بھری اور پھر اپنے انداز میں بولے ’یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں، یہ سب ایسے ہی ہے ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسی قسم کی کوئی بات ہوئی ہے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی ہے۔
0 1 1 minute read