ممبئی (نیوز ڈیسک )پڑوسی ملک کی سابق ماڈل اوراداکارہ ثناء خان جواب اکثراپنے شوہرمفتی انس کے ساتھ اکثرسوشل میڈیاپراپنی تصاویرشیئرکرتی رہتی ہیں ان کاکہناہےکہ میں ہمیشہ سے جنید جمشید کوبہت پسندکرتی ہوں اورمجھےان پررشک آتاتھااورمیرے شوہران کی مثال دیتے تھے کہ اللہ تعالیٰ
تمہارے دل کوبھی جنید جمشید کی طرح بدل دے اب میں بھی جنید جمشید کی طرح بنناچاہتی ہوں۔ثناء خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس مرحوم جنید جمشید کے دوست تھے اور ان دونوں میں دوستی کا گہرا تعلق تھا۔ شہادت سے پہلے جنید جمشید نے مفتی انس کو ایک وائس نوٹ بھی بھیجا تھا جو انھوں نے آج تک محفوظ کرکے رکھا ہے۔ ثناء خان نے یہ باتیں ایک درس کے دوران کیں جس کیں اور شادی کے بعد انھوں نے اداکاری کا کوئی پراجیکٹ نہیں لیا ہے۔