کراچی، اداکارہ فریال محمود نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے بریک لے لیا۔حال ہی میں انہوں نے اپنی شادی کے ختم ہونے، سونیا حسین پر حسد کے الزام اور حریم فاروق کی ظاہری شخصیت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کے انٹرویو کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ کچھ صارفین دانیال راحیل سے شادی کے ختم ہونے کے حوالے سے سوال بھی کرتے دکھائی دے رہے تھے ایسے میں اداکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ ہی بند کردیا۔اگر ابھی آپ فریال محمود کا آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سرچ کرنا چاہیں تو ان کا کوئی آفیشل اکانٹ نہیں ملے گا، اس کی جگہ یوزر ناٹ فانڈ کا ایک پیغام اسکرین پر آجائے گا۔