اہم خبر

ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے دونوں کیوئسٹ کواٹر فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ: قطر میں جاری ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حارث طاہر اور بابر مسیح کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں حارث طاہر نے متحدہ عرب امارات کے خالد کمالی کو ہرایا جبکہ بابر مسیح نے راؤنڈ آف 16 میں بیلجیم کے کیون ہینسنز کو شکست دی۔

سکس ریڈ اسنوکر ورلڈکپ، پاکستان کے دونوں کیوئسٹس پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل آج شام ہو گا جس میں کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح اور حارث طاہر ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بابر مسیح گروپ اسٹیج میں بہترین فریم اسکور کی بنیاد پر براہ راست راؤنڈ آف 16 میں پہنچے تھے جبکہ حارث طاہر نے راؤنڈ آف 32 میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button