ورزش کرنا اچھی بات ہے اور یہ عادت ایک صحت مند زندگی کے لئے بھی اچھی ثابت ہوتی ہے لیکن ورزش کرنے کا یہ شوق یا عادت آپ کے لئے خطرے کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔
اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے ورزش کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے 2 گھنٹے یا اس سے قبل ورزش کرلی تھی وہ آرام سے سوئے جبکہ اس سے پہلے سونے کے لیے لیٹ جانے والے افراد کو بہت دیر سے نیند آئی ۔
اس لئے اگر آپ ورزش اور جسمانی مشقت کے بہتر فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے انہیں مکمل کرلیجیے۔
اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہر صورت میں کوشش کیجیے کہ سونے سے دو گھنٹے پہلے اپنی ورزش مکمل کرلی جائے۔
علاوہ ازیں سونے سے پہلے سخت قسم کی ورزش سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ بھی نیند پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔
0 2 1 minute read