موسم سرما کے ساتھ ہی ملک کے بالائی اور وسطی حصے شدید دھند (اسموگ) کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔
یہ مسئلہ ہر گزرتے سال کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے کیونکہ زمین سے فضاء میں جانے والی آلودگی کے ذرات دھند کے ساتھ مل کر اسموگ پیدا کرتے ہیں۔
اسموگ دراصل فضائی آلودگی نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں یا کم دکھائی دینے والی آلودگی مثلاً کاربن مونوآکسائڈ، کلورو فلورو کاربن وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔
اسموگ کیسے بنتا ہے؟
عام طور پر یہ زیادہ ٹریفک، زیادہ درجہ حرارت، سورج کی روشنی اور ٹھہری ہوئی ہوا کا نتیجہ ہوتی ہے، یعنی موسم سرما میں جب ہوا چلنے کی رفتار کم ہوتی ہے تو اس سے دھوئیں اور دھند کو کسی جگہ ٹھہرنے میں مدد ملتی ہے جو اسموگ کو اس وقت تشکیل دے دیتا ہے جب زمین کے قریب آلودگی کا اخراج کی شرح بڑھ جائے۔
اسموگ سے کیسے بچا جائے؟
اسموگ انسان صحت پر بہت زیادہ اثر کرتا ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان سے بچا جاسکتا ہے۔
1۔ باہر گھومنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں اور لینسز نہ لگائیں بلکہ عینک کو ترجیح دیں۔
2۔ جب کبھی اسموگ کا دباؤ زیادہ ہو تو ایسے میں گھر میں رہیں اور گھر کی کھڑکیاں اور دروازے بند کرلیں۔
3۔ سیگریٹ نوشی ویسے ہی کوئی اچھی عادت نہیں تاہم اسموگ کے دوران تو اس سے مکمل گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔
4۔ جہاں اسموگ موجود ہو بہت زیادہ خطرناک ہے کیونکہ ورزش کے دوران انسان تیزی سے سانس لیتا ہے اور اسموگ کی صورت میں تیز رفتاری سے اسموگ پھیپھڑوں میں داخل ہوجائے گی۔
5۔ پانی جسم سے آلودہ مادوں کو خارج کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔۔
0 0 1 minute read