اہم خبر

پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمز بہترین کھیلتی ہیں دورہ پاکستان یادگارہوگا، عثمان خواجہ

اسلام آباد: 

آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹرعثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں دورہ پاکستان یادگارہوگا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹرعثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لئے نیا تجربہ ہوگا۔ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ بابراعظم دنیا کا بہترین کرکٹر ہے جس نے پچھلے سال بہترین پرفارمنس دی۔ اظہرعلی کی آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس بہتری رہی ہے۔ محمد رضوان بھی فارم میں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا اہم لمحہ ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں۔ آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہے لیکن پاکستان میں میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان اتنے سال اپنی سرزمین پر کھیلنے سے محروم رہا۔ پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔

عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے آپس میں نہ کھیلنے کا دکھ ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت اورپاکستان کا ٹاکرہ کتنا اہم ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button