روس رک جائے، یوکرین جھک جائے‘ بھارتی پنڈت کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور اس دوران کئی حیرت انگیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ایسے میں ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی پنڈت منتر پڑھ رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پنڈت اپنے مخصوص لباس میں ملبوس ہے اور غصے میں کہہ رہا ہے کہ ’روس رک جائے یوکرین جھک جائے۔ویڈیو میں پنڈت مزید کہتا ہے کہ ’یہ میرا حکم ہے کہ جنگ کو روکا جائے، روس ماہان ہے اس لیے جنگ کو روکے اور یوکرین نے غلطی کی ہے اس لیے وہ معافی مانگے، اسی میں سب کی بھلائی ہے تبھی جنگ رک سکتی ہے۔‘پنڈت نے ویڈیو میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام تپسی چھاونی پتھادیشور جگت گرو پرام ہنس اچاریا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے صارف نے بتایا کہ پنڈت کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے ایودھیا ضلع سے ہے۔اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔صارفین کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کی میمز بھی بنائی گئی جس میں پیوٹن کو روتے ہوئے دکھایا گیا۔جبکہ ایک صارف نے پیوٹن کو پنڈت کے روپ میں تبدیل کر دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب مزاحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں۔
0 0 1 minute read