پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور دو دن میں پی ٹی آئی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی، مجھے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔فیاض چوہان کا اپنے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا، میں نے اس بندے کی طبیعت ٹھکانے لگا دی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا اسٹریٹجک میڈیا سیل کمال عیاری سے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
0 0 Less than a minute