راجن پور(نیوز ڈیسک)راجن پور کے علاقے بستی لاکھا کے قریب سیلاب میں دلہا اور دلہن پھنس گئے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک بستی میں سیلاب آگیا جس میں دلہا دلہن سمیت باراتی پھنس کر رہ گئے۔دلہا اور دلہن نے اپنی مدد کے لیے ریسکیوکو کال کی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نےکشتی پر دلہن کو دلہا کےگھر منتقل کیا۔خیال رہےکہ راجن پور اور کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔متعدد علاقوں میں ندی نالوں کا سیلابی ریلہ آبادی میں داخل ہوگیا ہے اور متعدد دیہات زیر آب ہیں۔
0 2 Less than a minute