اہم خبر

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری، بینچ نمبر 1 میں جسٹس فائز عیسیٰ بھی شامل
چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے کیلئے ایک تین رکنی جبکہ 2 دو رکنی بینچ تشکیل دیےگئے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔دوسرا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر جبکہ تیسرا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button