اہم خبر

جرمنی میں سانپ نے ٹرانسفارمر میں گھس کر پورے علاقے کی بجلی بند کردی

برندن برگ: جرمنی میں ایک لمبے سانپ نے بجلی کے ٹرانسفارمر میں گھس کر تار کاٹ دیئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ جرمنی کے صوبے برندن برگ میں پیش آیا جہاں اچانک بجلی غائب ہوگئی اور بظاہر اس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی کیوں کہ موسم برسات کا نہ تھا، نہ ہوائیں طوفانی تھیں بلکہ سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

Snake In Tranffarmer

الیکٹرک کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ہائی ٹینشن وائر درست حالت میں تھے اور کوئی گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ نہیں ہوا تھا اسی طرح مقامی سطح پر بھی تار ٹوٹنے کی کوئی اطلاع نہ تھی، کمپنی کے اہلکار بجلی منقطع ہونے کی وجہ کی تلاش کے دوران ایسے ٹرانسفارمر تک پہنچے جس میں ایک لمبا اور خطرناک سانپ موجود تھا۔

ایسا تاریخ میں کم کم ہی ہوا ہوگا کہ  کسی علاقے کی بجلی کی بحالی کے لیے الیکٹرک کمپنی کے اہلکاروں کے علاوہ وائلڈ لائف سے بھی مدد لی گئی ہو۔ وائلڈ لائف نے سانپ کو ٹرانسفارمر سے نکالا جس کے بعد الیکٹرک اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کی مرمت کرکے علاقے کی بجلی بحال کردی اور فیس بک پر تصاویر شیئر کرنا نہ بھولے۔ آپ بھی دیکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button