پاکستان اور چین کے ساتھ کیوں نہ بیک وقت پر 2 محاذوں پر جنگ لڑی جائے؟ جس کے لیے بہترین وقت رواں سال 15 نومبر کے بعد کا ہوگا ، بھارتی انتہا پسند سبرامنیم سوامی
نئی دہلی بھارتی انتہاپسندوں کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان اور ہندوستان کی جنگ کے خواب دیکھے جانے لگے ، چین کے ساتھ بھی جنگ کا راگ الاپا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ کیوں نہ بیک وقت پر 2 محاذوں پر جنگ لڑی جائے؟ جس کے لیے بہترین وقت رواں سال 15 نومبر کے بعد کا ہوگا ، لیکن اگر آزاد کشمیر واپس لے کر پاکستان کو توڑنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ بیک وقت 2 محاذ کھولے جائیں ، تاہم معلوم نہیں بھارتی ٹی وی اینکرز جنگ کے خیال سے کانپ کیوں رہے ہیں؟۔
دوسری طرف بھارت اور چین کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ، جہاں چینی فوج نے پیش قدمی کا آغاز کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی فوج کی جانب سے مشرقی لداخ میں پینگوئنگ جھیل کے علاقے میں پیش قدمی کی گئی ، اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک بھارتی فوج ہلاک ہوگیا ، تفصیلات میں بتایا گیا کہ لداخ کے محاذ پر چین اور بھارتی کی فوجوں کے درمیان دوبارہ تصادم ہوا ، بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مشرقی لداخ میں پینگوئنگ جھیل کے جنوبی کنارے کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے ، ہونے والی حالیہ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا ، جب کہ چینی فوج نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے علاقے میں پیش قدمی شروع کر دی ہے، اس بارے میں بھارت نے اعتراف کیا کہ چین نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا، لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ دیپ سانگ کے میدانی علاقے سے لے کر چوشول تک چینی فوج منظم طورپر پیش قدمی کر رہی ہے ، چینی فوج کی مسلسل پیش قدمی کی وجہ سے دیپ سانگ کے میدانی علاقے میں پیٹرولنگ پوائنٹ 10سے 13تک تقریبا 900 مربع کلومیٹر کا علاقہ چین کے کنٹرول میں چلا گیا۔
0 1 1 minute read