اسلام آباد ()جموں کشمیر ہاﺅسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سبیل ممتازالمعروف پیلی ڈائری والا نے ہاﺅسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کے ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی جبکہ خود ساختہ طور پر پارٹیوں سے رابطے کر کے پلاٹوں کی ٹرانسفر شروع کر دی جس پر تمام ڈیلر جنرل سیکرٹری سبیل ممتاز کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔جموں کشمیر ہاﺅسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سبیل ممتاز نے ڈیلروں کو بلیک میل پلاٹ خریدنے والی پارٹیوںسے خود رابطے شروع کر دیئے۔ ڈیلروں کا کاروبار بند ہونے پر تمام ڈیلروں نے جنرل سیکرٹری سبیل ممتاز کے ٹاپ سٹی کے دفتر پر دھاﺅا بولنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر ہاﺅسنگ سوسائٹی میں موجود ڈیلرز پارٹیوں سے بارگینگ کر کے پلاٹوں کو فروخت کرنے کے بعد ان کے ٹرانسفرز کروا کر فائل خریداروں کو دینے کا سلسلہ جاری تھا الیکشن سے قبل سبیل ممتاز نے ڈیلروں کو درپیش مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور الیکشن میں حمایت کے لیے تمام ڈیلروں سے ووٹ دینے کا وعدہ لیا تھا الیکشن جیتتے ہی سیکرٹری سبیل ممتاز اپنے وعدے سے مکر گئے ڈیلروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے روزگار پر ہی ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا تمام پلاٹوں کے ٹرانسفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے خود ساختہ طور پر سوسائٹی کے پلاٹ خود ٹرانسفر کروانے کی ٹھان لی جس پر سوسائٹی میں موجود تمام ڈیلروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جنرل سیکرٹری کے اس اقدام کی وجہ سے تمام ڈیلروں نے ٹاپ سٹی میں واقع جنرل سیکر ٹری سبیل ممتاز کے دفتر پر دھاوا بولنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس حوالے سے اگر جموں کشمیرکی انتطامیہ اپنا موقف دینا چاہئے تو روزنامہ غزنوی راولپنڈی اسے من وعن شائع کرے گا
0 0 1 minute read