1جنوری2020حکومت پنجاب ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئروبیت المال نے(پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن کوممبر ایڈوائزری کمیٹی وویمن ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئرسینٹر راولپنڈی نامزدکردیاادارہ کی چیئرپرسن ارم ممتاز کی جانب سے ثناء اللہ گھمن کی موجودگی خوش آئندقرار،ثناء اللہ گھمن کاچیئرپرسن ارم ممتازکو ادارہ کوشفاف بنیادوں اورنظم وضبط سے چلانے میں اپنی بھرپورتوانائیاں صرف کرنے کی یقین دہانی،
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے حکومت پنجاب ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئروبیت المال کی جانب سے خود کووویمن ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئرسینٹر راولپنڈی کی ایڈوائزری کمیٹی کاممبرنامزد کرنے پرطہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاکہ کوئی بھی ادارہ نظم وضبط کے بنانہیں چل سکتا،اداروں کی کارکردگی،اختیارات کی شفافیت اورقاعدے قانون مضبوط ریاست کی بنیاد بنتے ہیں،سینکڑوں افراد کاروزگاراس سے منسلک ہوتاہے،میری بھرپورکوشش رہے گی کہ اپنی دیگرذمہ داریوں کی طرح یہ فرض بھی باخوبی سرانجام دوں۔
گزشتہ روز وویمن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سینٹرراولپنڈی کی چیئرپرسن ارم ممتاز کی زیر صدارت نئے ایڈوائزری بورڈ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی،جہاں پر(پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن،ڈپٹی ڈائریکٹر یمنہ میر،ممبرزبیدہ آفریدی،ممبرملک محمدبلال ودیگرممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ادارہ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیااوراس کی بہتری کیلئے اپنے دائرہ اختیارمیں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری بھرپوراندازمیں سرانجام دینے کاعزم کیاگیا۔
اس موقع پرایڈوائزری بورڈ کے ممبران نے ادارہ کی خواتین اساتذہ،طالبات اوردیگرسٹاف کومخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ جس قدر کارکردگی بہترہوگی،اتناہی ادارہ ترقی کرے گا،ادارہ کی ترقی آپ سب کی ترقی ہے،ملک اورادارے تبھی مضبوط ہوتے ہیں جب سب مل کرایمانداری اورمحنت سے اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔