کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ اور ماڈل نورا فتیحی نے دلچسپ خواہش کا اظہار کیا ہےکہ وہ سیف اور کرینہ کے بیٹے کمسن تیمور علی خان سے شادی کی خواہش مند ہیں۔
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نورا فتیحی نے اداکارہ کرینہ کپور کے ویب شو وویمن وانٹس میں شرکت کی۔
شو میں جب کرینہ کپور نے نورا کو بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان ان کے ڈانس موو سے متاثر ہیں تو نورا نے اس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
نورا نے کرینہ سے کہا کہ امید کرتی ہوں گی تیمور جب بڑے ہوجائیں گے تو ہم تیمور اور میری منگنی یا شادی سے متعلق سوچ سکتے ہیں۔
نورا کے جواب نے کرینہ کو چند لمحوں کے لیے لاجواب کردیا لیکن کچھ دیر بعد وہ ہنس پڑی اور نورا فتیحی سے کہا کہ ابھی وہ چار سال کا ہے، میرا خیال ہے اس حوالے سے ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔
نورا فتیحی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ٹھیک ہے میں انتظار کروں گی۔