عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کی پہلے سے گراوٹ معیشت کو مزید دھچکا لگا ہے اور بھارت کی معیشت دہائیوں بعد تیزی سے سکڑنے لگی ہے۔
بھارتی وزارت شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک جی ڈی پی ساڑھے 7 فیصد تک سمٹ جائے گی، بھارتی معیشت کی اس قدر خراب کارکردگی 1952 کے بعد سامنے آئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ میں معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھارتی وزارت خزانہ جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے انفرااسٹرکچر بہتر بنانے اور پیداواری صنعتوں کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے بھارتی معیشت کورونا وبا سے پہلے بھی گراوٹ کا شکار تھی لیکن وبا سے نمٹنے کے لیے مودی سرکار کے بے ربط اقدامات نے معاشی صورت حال مزید بگاڑ دی۔