اسلام آباد 08جنوری ( کے ایم ایس)جموںو کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ نے کہاہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے جو روزانہ مظلوم کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئر مین قاضی عمران نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیریوںکے قتل عام کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور بعدازاں شہید کئے گئے افراد کی میتیں بھی ان کے اہلخانہ کو نہیں دی جاتیں۔انہوںنے جنوری 1993 کے شہدائے سوپور کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے 6جنوری1993ءکو سوپور میں ادھا دھند فائرنگ کر کے 60 بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور رہائشی مکانوں اوردکانوں سمیت 350 سے زائد عمارتوں کو نذرآتش کردیاتھا۔قاضی عمران نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔ انہوںنے تمام شہدائے کشمیر کو سلام پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔
0 0 1 minute read