نئی دلی 08جنوری ( کے ایم ایس)بھارت کے ایک معروف تھینک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج ہر سال خودکشیوں اوردیگر ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے اپنے اہلکار کھو رہی ہے اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران فوجیوںمیں اعصابی تناو ¿ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تھینک ٹینک یونائٹڈ سروسز انسٹیٹیوشن نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اس وقت بھارت کی نصف سے زائد فوج پیشہ وارانہ اور غیر پیشہ وارانہ وجوہات کی وجہ سے شدید اعصابی دباو ¿ کا شکار ہے۔تھینک ٹینک گزشتہ سال اکتوبر میں”انسداد دہشت گردی کے طویل ماحول میں بھارتی فوج میں موجود اعصابی تناﺅ “کے موضوع پر منعقد کئے گئے ایک سیمینار کے نتائج پر ایک کتاب مرتب کرہا ہے ۔ تحقیق میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جونیئر کمیشنڈ افسروں اور اہلکاروںمیں اعصابی تناﺅ کی بنیادی وجوہات میں چھٹی دینے میں تاخیر یا انکار ، سینئر کی طرف سے تحقیر کا نشانہ بنایا جانا،ضرورت سے زیادہ مصروفیات ، گھریلو مسائل ، موبائل کے استعمال پر غیر مناسب پابندی ، تفریحی سہولیات میں کمی اور سینئرز کے ساتھ جھگڑے ،ہٹ دھرمی ، صحت کے مسائل ، ٹرین کی ریزرویشن نہ ہونا ، انتظامی معاونت میںکمی ، مالی مشکلات ، ترقیوں میں غیر شفافیت اور ناقص خوراک کی فراہمی شامل ہے ۔
یاد رہے کہ جنوری 2007 سے اب تک بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں 486 بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے خودکشی کی ہے جبکہ ساتھی فوجیوںکی فائرنگ میں سینکڑوں اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں طویل عرصہ تک اپنے خاندان سے دور رہنے ،چھٹی نہ ملنے اور افسروں کے توہین آمیز رویے کی وجہ سے بھارتی فوجیوں میں مایوسی اور اعصابی تناﺅ میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ۔ KMS-02/Y
0 0 1 minute read