چند ماہ قبل دین اسلام کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا کو چھوڑنے والی انعم ملک نے حال ہی میں سوشل میڈیا بلاگرز اور پیچز سے ایک درخواست کی ہے۔
انعم ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی تصویر شیئر کی جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور انعم ملک نے ایک ہی گاؤن پہن رکھا تھا۔
جس سوشل میڈیا پیج نے یہ تصویر اپ لوڈ کی تھی انہوں نے مداحوں سے یہ سوال کیا تھا کہ یہ لباس کس پر زیادہ جج رہا ہے؟
انعم ملک نے اس تصویر کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ‘میری تمام پیجز اور سوشل میڈیا بلاگرز سے گزارش ہے کہ میری ماڈلنگ کی تصاویر نہ شیئر کریں۔
انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں اب اس دوڑ سے باہر آ چکی ہوں، اب میرے لیے سیدھے راستے پر چلنے کے سوا کوئی مقابلہ نہیں بچا۔