کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان زندگی کی30 بہاریں دیکھ لیں۔
عائزہ خان 15جنوری1991ءمیں کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 18سال کی عمر میں ڈرامہ سیریل”تم جو ملے“ میں معاون کردار سے کیا، اس کے بعد متعدد ڈراموں میں معاون کردار ادا کرنے کے بعدانہوں نے 2011ءمیں بننے والے ڈرامہ سیریل”ٹوٹے ہوئے پر“ میں مرکزی کردارادا کیا۔
عائزہ خان نے گزشتہ سال مقبول ترین ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ میں مرکزی کردار ادا کیا جس نے انہیں پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں لا کھڑا کیا ۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل”عکس، کہی ان کہی، ادھوری عورت، میرے مہربان، تم کون پیا، پیارے افضل، دو قدم دور تھے،محبت تم سے نفرت ہے،کوئی چاند رکھ اور یاریاں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔