اہم خبر

گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

اسلام آباد ( )گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے گلگت بلتستان پر کوئی توجہ نہیں دی۔گلگت بلتستان کی پسماندگی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔جن کی عدم توجہی اور بے حسی کے سبب گلگت بلتستان ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہو گیا ہے ۔انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی حکومتیں گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گی ۔وزیر اعظم پاکستان اور ان کی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور محرومیوں کے ازالے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہماری حکومت بھی نیا گلگت بلتستان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔فیڈرل گورنمنٹ کے تعاون سے تعلیم، صحت،برقیات، مواصلات اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں مثالی کام کریں گے۔ اس وقت گلگت بلتستان میں نالوں میں پانی کی قلّت کی وجہ سےعوام کو بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا ہم سب کو بخوبی علم ہے,ایک محتاط اندازے کے مطابق گلگت بلتستان میں 60 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی دریائی پانی اور نالوں سے پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن پچھلی حکومتوں کی نااہلی اور عدم توجہ سے آج ہمیں شدید بجلی بحران کا سامنا ہے جسکا مجھے بخوبی علم ہے۔ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہورہا,لیکن وفاق میں ہماری حکومت ہے, انشاءاللہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان و کشمیر علی امین گنڈاپور کی سرپرستی اور رہنمائی میں ان منصوبوں پر مزید تیزی سے کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرونگا۔میرے علم کے مطابق ہینزال 20 میگا واٹ, شغرتھنگ سکردو 26 میگا واٹ, تھگ چلاس 4 میگا واٹ , ہرپوه 34.5 میگا واٹ ,نلتر فیز تھری 16 میگاواٹ منظور ہونے کے باوجود خاطر خواہ کام نہیں ہورہا۔اس کے علاوہ 30 میگا واٹ غواڑی اور 32.5 میگا واٹ ہنزہ ابھی تک منظور ہی نہیں ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان کو نیشنل گریڈ سے ملانے کیلئے 15 ارب کی ایک اسکیم منظور ہوئی ہے لیکن یہ اسکیم بھی سست روی کا شکار ہے۔میری بھرپور کوشش ہوگی کہ ان اسکیموں پر تیزی سے کام ہو۔اس کے علاوہ جی بی کی اپنی اے ڈی پی میں بہت سے منصوبے زیر تکمیل ہیں,جن پر تیزی سے کام کرا کے علاقے کے عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع پر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل لقمان شاہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے ملکی دفاع کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سیںئر صحافی اور ایسوسی ایشن کے نائب صدر انوار عباسی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button