لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی بار لاہور موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد کا سفر کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ لاہور موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے لاہور موٹروے پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی ہی عجیب بات ہے کہ میں پاکستان کی شہری ہونے کے باوجود زندگی میں پہلی بار لاہور موٹروے آئی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بذریعہ موٹروے اسلام آباد جارہی ہوں اور جب میں یہاں پہنچی تو موٹروے پولیس نے بڑے ہی شاندار انداز میں میرا استقبال کیا جس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں۔
بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں لاہور موٹروے پر سفر کرنے سے متعلق چند احتیاطی تدابی بھی مداحوں کو بتائیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری پولیس کا احترام کریں، ان سے محبت کریں اور ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کریں۔‘
علاوہ ازیں بشریٰ انصاری نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔