اہم خبر

چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ھے پاک فوج کی عزت سے بل سے نہیں۔ دل سے کرنے کی ضرورت ہے

چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ھے پاک فوج کی عزت سے بل سے نہیں۔ دل سے کرنے کی ضرورت ہے۔پاک افواج کی عزت کرنے والوں کو ہم قابل عزت نہیں سمجھتے ۔پوری دنیا میں پاک افواج کاطاقتور ہونا پوری قوم کے لئے خدا کا بہت بڑا انعام ہے پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے سرحد پار دشمن نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا ان کے فرائض میں لازمی شامل ہے۔ اپنی افواج کی ہزارہ سراہی سے دشمن کے دل سے خوف ختم ہو جائے گا۔پاک افواج کی قدر ان ملکوں میں رہنے والے مظلوموں سے پوچھو جو ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ان کا کوئی مددگار نہیں۔ اظہار بخاری نے کہا پاکستانی قوم بلاتفریق زبان مسلک کے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک افواج کا وجود بقی پاکستان کے ضمانت ہے ورنہ دشمن پاکستان کو کچا چبا جاتے۔ اسلام میں ہر چیز کی حدھے۔دفاع کی کوئی حد نہیں۔ شہید کی شہادت قوم کی حیات ہوتی ہے خود مرتا ہے۔نہ قوم کو مرنے دیتا ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افواج اور قوم متحد ہو کر دہشت گردوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا عہد کریں اور دشمنوں کو یہ پیغام دیں گے ہماری آزادی کو چھیڑنے کی کوشش نہ کرنا ہمارے پاس آج بھی وہ مائیں موجود ہیں۔جو اپنے بچوں کو شہادت کی دعا دیتی ہیں ۔جان دیکر ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button