اہم خبر

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

گجرات. وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ گجرات میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ بنا کر دینگے، فین انڈسٹری کے خام مال کی ایکسپورٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، گجرات میں فرنیچر انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی،صنعتی نمائش کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری وحید الدین و دیگر ممبران نے بھی اظہار خیال کیا. وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ تنویر الیاس خان نے کہا کہ گجرات کی فین اور فرنیچر انڈسٹری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، پاٹری کی صنعت ملکی ضروریات پوری کر رہی ہے اور جلد ہی دنیا میں بھی اپنا مارکیٹ شئیر حاصل کرے گی. انہوں نے کہا کہ حکومت کی مراعات سے ٹیکسٹائل انڈسٹری عروج پر ہے اور لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے کنسٹرکشن کو انڈسٹری کا درجہ دیا ،حکومت پنجاب نے ڈھائی سال میں سات سپیشل اکنامکس زون قائم کئے ،صوبے میں 5 سیمنٹ پلانٹس کے لائسنس دیے گئے ہیں، چھوٹے کاروبار کے لیے قرض 30 ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس رقم کو 100 ارب روپے تک بڑھانے کو تیار ہیں. چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ تنویر الیاس خان نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ایکسپورٹ انڈسٹری نہایت اہم ہے، دیگر شہروں کیطرح گجرات کی صنعت کو بھی سہولیات دیں گے. چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ تنویر الیاس خان نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بزنس کے فروغ کیلئے اپنی تجاویز مرتب کرنے کرتا ہے، ایوان صنعت و تجارت سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button