اسلام آباد ( )سی ڈی اے الخدمت گروپ کے بانی و سرپرست محمد اشرف چانڈیو کی قیادت میں نوبت علی چانڈیو،غلام رسول چانڈیو،ذوالفقار علی چانڈیو،محبوب علی چانڈیو،محمد اسلم چانڈیو،شوکت علی چانڈیو،چوہدری حسن احمد گجر،انصر عباس،شہزاد محمود،محمد صابر صوابی وال،مہتاب احمد عباسی،ابوبکر صوابی وال،محمد اکرم،محمد جہانگیر،حمید اللہ،شاہد محمود،مزمل حسین،محمد عثمان،جاوید اقبال،عدنان احمد عباسی،شاہد ستی،محترمہ مریم خاتون،شاہین امجد،شازیہ،ازوار محمود،طیب حسین،قیصر محمود،عبدالغفارچانڈیو،رفعت اللہ،عبدالمعید اور انکے دیگر ساتھیوں نے سی ڈی اے ریفرنڈم میں مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،الخدمت گروپ کے بانی محمد اشرف چانڈیو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت گروپ بنانے کا مقصد سی ڈی اے میں ایسی قیادت کو منتخب کرنا تھا جو ادارے اور ملازمین کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرے لیکن افسوس کے ساتھ آج یہ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ تین سال سی ڈی اے ملازمین اور ادارے کے مفادات کے خلاف ہمارے ووٹوں سے منتخب ہونے والے مزدور دشمن ٹولے نے ہمارے ادارے کا مستقبل تاریک کردیا یہی وجہ ہے کہ الخدمت گروپ سمیت آج سی ڈی اے کا ہر ملازم اپنے اور اپنے بچوں کی خوشحالی مزدور یونین کی قیادت سے وابستہ کیے ہوئے ہے،تقریب سے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت گروپ کی اکثریت پڑھے لکھے باشعور اور تعلیم یافتہ لوگوں پر مشتمل ہے جن میں ہماری خواتین بھی شامل ہیں،ہم خدمت گروپ کے تمام دوستوں کو نہ صرف اپنے گھر آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کی حمایت کرنے پر انکو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ جیسے پڑھے لکھے،باشعوراور تعلیم یافتہ لوگوں کی باہمی مشاورت سے ادارے میں کام کرنے والے تمام محنت کشوں کے لیے ایسا منشورلائیں گے کہ جس پر عمل کرتے ہوئے ہم ادارے اور ملازمین کو ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن کریں،سی ڈی اے میں چھ ہزارسے زائد آسامیاں نا اہل ٹولے کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں کی وجہ سے خالی پڑی ہیں اور یہ نا اہل ٹولہ مزدور یونین کی عدالتی جدوجہد کے بعد پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آپ ملازمین کے حق میں لانے کے باجود اس پر عمل درآمد نہ کرواسکا اور اسی طرح انکی نالائقی کی وجہ سے عدالت کے واضح احکامات آنے پر بھی سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز،مسٹررول اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کیا گیا،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کرکے مسیحی برادری کا معاشی قتل کیا گیا اور ٹھیکیداری نظام کو مضبوط کرکے اپنی کرپشن کا بازارگرم کیا گیا،آج ادارے میں کام کرنے والا ہر محنت کش موجودہ حالات میں مایوسی کا شکار ہے کیونکہ گزشتہ تین سالوں میں ادارے وملازمین سے کھیلواڑکیا گیا،مزدور یونین آپ کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر اس مزدور دشمن ٹولے اور اسکی بچہ جمہورہ یونین کو ماضی کا قصہ بنا دے گی،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،راجہ محمد رفیق،سردار محمد آصف،احمد علی شیرازی،شاہد خان،چوہدری ناصر گجر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
0 0 2 minutes read