اہم خبر

مقبوضہ جموںوکشمیر :کشمیر ٹریڈ الائنس کی طرف سے فوری طورپر4Gانٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مطالبہ

سرینگر22جنوری
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںکشمیر ٹریڈ الائنس نے فوری طورپر مقبوضہ علاقے میں تیز رفتار 4Gانٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الائنس کے صدر اعجاز شاہدار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ فوری طورپر4Gانٹرنیٹ سروس کی بحالی انتہائی ضروری ہے اور اس سے تجارتی ، تعلیمی اور دیگر اہم سرگرمیوں میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہا کہ سست رفتار2Gانٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن لیکچر اور کلاسز لینا ناممکن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلباءکی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے جبکہ تاجروںاور میڈیا سمیت دیگرشعبوں کا کروڑوںروپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button