اسلام آباد ( )سیکٹر ایف سیون فور فرانس کالونی سی ڈی اے مزدور یونین کے ز یر اہتمام کارنر میٹنگ زیر صدارات بھائی الیاس منگل منعقد ہوئی اور کالونی کی طرف سے منظور بھٹی نے نمائندگی کی،اس موقع پر اکرم ورثہ،یونس صادق،یوسف جلال،اشرف جمعہ،الیاس منگل،اظہر صادق،امیر مسیح،شوکت پیارااور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کااعلان کیا،تقریب میں مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ محمد رفیق،اسحاق،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،طارق شریف و دیگر مقررین نے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو مزدور یونین میں خوش آمدید کہا،چوہدری محمد یٰسین نے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری سمیت آج لیبر یونین جو اپنے دور کی نا اہل ترین سی بی اے ثابت ہوئی اس کے عہدیداران اورکارکن انکی نا اہلی بے نقاب ہونے کے بعد جس تیزی سے مزدور یونین میں جوق در جوق روزانہ کی بنیاد پر شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سی ڈی اے ریفرنڈم میں مزدور یونین کی فتح یقینی ہو چکی ہے،مزدور یونین نے فل بیسک عید الاؤنس،ڈویلپ سیکٹرز میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈ کاقیام،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی،مسیحی ملازمین کے لیے ویٹی کن سٹی،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل بیسک،ڈیلی ویجز مسٹررول و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،پادری الاؤنس،حافظ قرآن الاؤنس،خطرہ الاؤنس،خوشبوالاؤنس،وزیر اعظم پیکج کے تحت وفات پانے والے ملازمین کی بھرتی سمیت ایسی تاریخی مراعات ملازمین کو دلوائیں جو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھی جائیں گی،آج مزدور دشمن ٹولہ اور اسکا اتحادی بغل بچہ یونین جو ماضی میں سی بی اے انجوائے کرتے رہے آج ایک بارپھر نئے دعوؤں اور سبز باغ دکھا کر ملازمین کو ورغلانا چاہتے ہیں،مزدور یونین اپنے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کر چکی جبکہ ہمارے مخالفین ریفرنڈم کے نام سے اس حد تک خائف ہیں کہ وہ ریفرنڈم سے فرارحاصل کرنے کے لیے کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور کبھی ایک بار پھراتحاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ملازمین جانتے ہیں کہ یہ ایک سکے کے دورخ ہیں موجودہ ریفرنڈم میں یہ جو بھی روپ دھارلیں سی ڈی اے کا محنت کش انکو مسترد کر چکا ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین سے اپنی تمام تر امیدیں وابستہ کر چکا ہے،انشاء اللہ سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملازمین کے درینہ مسائل پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،ٹائم سکیل پروموشن،ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔
0 0 2 minutes read