اسلام آباد(کے پی آئی )پاکستان نے پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں غیرانسانی فوجی محاصرے کو فوری ختم کرے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کشمیر میں سیاسی صورتحال کے بارے میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی بحث کی ایک وڈیو پوسٹ کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی غیر جانبدارانہ آوازیں بھارتی حکام پر زور دیتی ہیں کہ وہ اپنے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ختم کرے۔ارکان پارلیمنٹ میں وڈیو میں انسانی حقوق کی تمام ایسی خلاف وزیوں کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دیا
0 1 Less than a minute