تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیرآزاد اورمفتی پوپلزئی ملاقات کی اندرونی کہانی سا منے آگئی۔ ملاقات میں رمضان اورچاندکمیٹی کے متنازع فیصلوں پرتبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں مفتی پوپلزئی نے عبدالخبیرآذادکے سامنے شکایات کے امباررکھ دئیے۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی اورعبدالخبیر آذادکا معاملات کوآگے لیجانے پر اتفاق ہوا، تمام تر معاملات میں شرعی شہادت اور اصول کو تقویت دینے پر اتفاق ہوا، دونوں کاچاندکمیٹی کے مسئلے کومنتقی انجام تک پہنچانے سےمتعلق رابطے میں رہنے پر اتفاق ہوا ہے۔
عبدالخبیرآزاد کا کہنا ہے کہ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے،ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام کریں گے، مفتی شہاب الدین سے ملاقات میں اہم امور سے متعلق مشاورت ہوئی ہے ، علماءکے پلیٹ فارم سے ملکی وحدت کو یقینی بنائیں گے۔ پورے ملک سے شہادتیں وصول کریں گے،رویت ہلال کمیٹی کا کام شرعی ہے۔
مفتی پوپلزئی نے کہا کہ یہ پہلی ملاقات ہے، عید اور رمضان میں وحدت ہونی چاہیے، ایوان بالا میں ایک ہی روز اور عید اور رمضان سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں، ایک ہی روز عید اور رمضان شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے کیے جائے تو خوشی ہوگی، غیر شرعی و غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مفتی پوپلزئی نے کہا کہ چاندسے متعلق بل اگرپاس بھی ہوجائے،تووہ غیرقانونی اورغیرشرعی تصورہوگا، بل اگرپاس بھی کیاگیا،توعدالت میں چیلنج کریں گے۔