اہم خبر

ایرانی سپریم لیڈر نے خواتین کارٹون کریکٹرز کیلیے بھی حجاب لازمی قرار دیدیا

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیاہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے اینیمیٹڈ فلم انڈسٹری اور کارٹون انڈسٹری سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کارٹونز اور اینیمیڈ فلمز میں خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سوال کیا گیا کہ کیا اینیمیٹڈ فلمز میں خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری ہے؟ اس کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اگرچہ اس طرح کی فرضی صورتحال میں حجاب کرنا خود سے ضروری نہیں لیکن یہ دیکھا جارہا ہےکہ حجاب نہ پہننے کے نتائج کی وجہ سے اینیمیشن میں حجاب کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب اور جسم کے تمام حصوں کا پردہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button