
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیکٹورل ڈیویلپمنٹ اور اربن پلاننگ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس
اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران اور سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم کی شرکت
سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی اور اراضی سے متعلقہ مسائل کی نشاہدہی کے حوالے سے سٹلائیٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
اجلاس میں سی ڈی اے اور سپارکو کے مابین ایم او یو کے تحت سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم نے سٹیلائیٹ امیجز اور ڈیٹا کی فراہمی پر بریفنگ دی
سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز کی بدولت نئے سیکٹرز میں اراضی کے مسائل کو حل کرنے سمیت غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے بروقت خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، چیئرمین سی ڈی اے
سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکٹورل اور نان سیکٹورل علاقوں میں شہری منصوبہ بندی زیادہ مؤثر انداز اور مکمل شفافیت سے ہوگی، محمد علی رندھاوا
سپارکو اسلام آباد کے نئے سیکٹرز کی بہتر منصوبہ بندی اور مسائل کے حل کیلئے سی ڈی اے کو اپنی بھرپور ٹیکنیکل معاونت فراہم کررہا ہے، بریفنگ
چیئرمین سی ڈی اے نے اس اقدام کو دارالحکومت اسلام آباد میں اسمارٹ اربن پلاننگ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا
اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو نئے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
سیکٹر C-14 میں ڈویلپمنٹ کا کام اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، بریفنگ
سیکٹر C-14 میں سڑکوں پر TST، کرب سٹون سمیت کلوٹس کا جلد مکمل کرلیا جائے گا، بریفنگ
اسی طرح سیکٹر C-14 میں ڈرینیج، سیوریج اور ہارٹیکلچر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، بریفنگ
سیکٹر C-15 میں ارتھ ورک، سب بیس ورک، ڈرینج سمیت سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا، بریفنگ
سیکٹر I-12 میں ڈویلپمنٹ کا کام بھی اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، بریفنگ
سیکٹر I-12 میں بیس ورک، TST سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں، بریفنگ
سیکٹر I-12 کے مرکز میں ترقیاتی کام بھی اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، بریفنگ
سیکٹر E-12 کے سب سیکٹر 2 اینڈ 3 میں تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، بریفنگ
چیئرمین سی ڈی اے کی ان تمام سیکٹرز میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت
نئے سیکٹرز میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت
عرصہ دراز سے نظر انداز سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ کا کام نہ صرف دوبارہ شروع کیا بلکہ وہ اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے
نئے سیکٹرز میں ڈویلپڈ پلاٹس کا قبضہ جلد از جلد یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت
شہر میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، چیئرمین سی ڈی اے


